حکومت،پی ٹی آئی میں مذاکرات کافیصلہ کن راونڈ آج


اسلام آباد،راولپنڈی (بیورورپورٹ)حکومت،پی ٹی آئی میں مذاکرات کافیصلہ کن راونڈ آج ہوگا،دونوں جانب سے مذاکراتی ٹیمیں ایک دن انتخابات کے معاملے پر دوبار ہ بیٹھیں گی۔

ادھر حکومت اور پی ٹی آئی کی باہمی رضا مندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کر دیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب صبح 11کی بجائے رات 9 بجے ہو گا، مذاکرات سینٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، اراکین کی مصروفیت کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے آئین کو سامنے رکھ کر پرپوزل مرتب کیا،آج دوٹوک بات کریں گے جبکہ فواد چودھری نے کہا70 فیصد مذاکرات تو پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہم بجٹ سے پہلے اور وہ بجٹ کے بعد الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کی تاریخ کا معاملہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، خواجہ آصف ،احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔