مفت آٹا سکیم میں کسی قسم کی بد عنوانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عطا تارڑ

لاہور( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے مفت آٹا سکیم کی شفافیت کی تعریف تو مخالفین بھی کرتے رہے ہیں، سکیم عوام کی سہولت کےلئے دیانت داری اور امانت داری کےساتھ چلتی رہی ، کسی قسم کی بد عنوانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سیمینار میں کی جانے والی گفتگو حقائق کے برعکس اور حقیقت پر مبنی نہیں تھی۔