لاہور( کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہے اگر 8سے 10سالوں میں 100بلین ڈالر ایکسپورٹ کر لیں تو ٹیک آف کرجائیں گے،دنیا ڈیجیٹل گروتھ میں داخل ہو گئی ،تحریک انصاف کو حکومت کےساتھ بیٹھ کر ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے،خدانخواستہ اگلا الیکشن متنازع ہوا تو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا2013میں آئے تو ویژن 2025دیا ،اپنے ویژن پر کام شروع کیا تو 4سالوں میں 11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،دہشتگردی کو شکست دی،سی پیک کے ذریعے 29ارب ڈالر کے منصوبے لے کر آئے ،سی پیک کو پاکستان کا نیا گلوبل برانڈ قرار دیا گیا،پوری دنیا پاکستان کی طرف سرمایہ کاری کےلئے دیکھ رہی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہاملکوں میں پالیسیاں بنائی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا پالیسیوں کو ریورس کردیا جائے،4نیشنل سنٹر زبنائے ،پاکستان میں سائبر سکیورٹی کے پروٹوکول پر کام کررہے ہیں،رواںسال نیشنل سنٹر کنٹم کمپیوٹنگ بنارہے ہیں،دیکھنا ہے پاکستان کو کتنی تیزی کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان بناتے ہیں،آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کی طاقت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
موسمی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ،واٹر و فوڈ سکیورٹی کو یقین بنانا ہے،10ہزار میگاواٹ سولر انرجی پر کام شروع کیااگر حکومتوں نے ذمہ داری پوری نہ کی تو امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوں گے،بلوچستان ، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،خیالات اور نظریات میں فرق ہوسکتا ہے لیکن پاکستان کےلئے سب کو ایک ہونا ہے،ایک دوسرے سے لڑنے کی بجائے ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،امید ہے جلد آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔
ایکسپورٹ 100بلین ڈالر کرلیں تو ٹیک آف کرجائیں گے،احسن اقبال

















