اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی،عالمی سازش باجوہ نے کی، توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی ۔
ملک ریاض سے ہیرے،زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں،تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاو¿س ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟،وزیراطلاعات نے کہاسی پیک باجوہ کے کہنے پر روکا،معیشت تباہ، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی۔
”میر جعفر“کو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی،بزدار اور پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ باجوہ کے کہنے پہ لگایا،پنجاب ،خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں۔
حکومت سے لیکر چوریوں تک سب کچھ باجوہ کے کہنے پر کیا،مریم اورنگزیب

















