گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من ہی رہے گی:ترجمان محکمہ خوراک

لاہور (کامرس رپورٹر) ترجمان محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسان بھائیوں کو ان کی گندم کی فصل کا معقول معاوضہ دینے کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب مقرر کردہ گندم کی امدادی قیمت پر گندم کی خریداری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب حکومت کی جانب سے تمام کسان بھائیوں اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت گندم کی امدادی قیمت کے متعلق مختلف قسم کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے،گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من ہی رہے گی،محکمہ خوراک اسی امدادی قیمت پر گندم کی خریداری کر رہا ہے اور انشاءاللہ اسی قیمت پر خریداری کرتا رہےگا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے تمام کسان بھائیوں اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں اور اپنی گندم کا معقول معاوضہ حاصل کرنے کیلئے اپنی گندم محکمہ خوراک کو فروخت کرےں۔