لاہور،اسلام آباد(کامرس رپورٹر،خبر نگار،بیورورپورٹ)عوام پر مزید وار،سرکاری چینی11،روٹی5روپے کلو مہنگی،گیس میٹر کاکرایہ500مقرر،بجلی بم گرانے کی بھی تیاری،1.17روپے یونٹ اضافے کیلئے درخواست دائر،تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی نے چینی سرکاری طور پر11روپے کلو مہنگی کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا،چینی کی نئی سرکاری قیمت98.82روپے مقرر کردی گئی ،سیلز ٹیکس 2 روپے 58 پیسے اضافے سے14.66،ملوں کا منافع مارجن 3.03روپے کمی سے 5.30روپے کلو مقررکردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گنے کی امدادی قیمت بڑھنے کے باعث کیاگیا،پنجاب میں پرچون قیمت 99.33، سندھ 97.62 روپے کلو ہوگی ۔
ادھر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف کے بعد اب گیس میٹرکے ماہانہ چارجزمیں بھی اضافہ کیاگیا،صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو ہرماہ 500 روپے کم از کم بل دینا ہوگا،چارجزجنوری 2023سے لاگو ہوں گے۔
صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹررینٹ اریس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رقم ہر ماہ کے بلوں میں شامل کر کے بھجوانا شروع کر دی،ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق اوگرا کا فیصلہ لاگو کیا گیا ،فیصلہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم بل والوں پر لاگو نہیں ہو گا،کم گیس استعمال کرنےوالے صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔
دوسری جانب لاہورکے تندورمالکان نے سادہ روٹی کی قیمت میں خود ساختہ 5روپے اضافہ کر دیااور نئی قیمت 20 روپے مقرر کردی،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاعوام سے روٹی کانوالہ بھی چھین لیا گیا۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب گل نے کہاآٹا مہنگا ملنے پر کب تک تندور مالکان کو قیمت بڑھانے سے روک سکتے ہیں،علاوہ ازیں بجلی 1.17روپے یونٹ مہنگی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی،سی پی پی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگا،نیپر 3 مئی کو سماعت کرےگا
سرکاری چینی11،روٹی5روپے کلو مہنگی،گیس میٹر کاکرایہ500مقرر،بجلی بم گرانے کی بھی تیاری



















