ملک بچانے کیلئے عمران کو نکالا،بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں،آصف زرداری

نوابشاہ (مشرق نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے ملک بچانے کیلئے عمران خان کو نکالا،اپنی زندگی میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا خواہش ہے بلاول وزیر اعظم بنے، ملک بچانے کیلئے عمران خان کو نکالا، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے،پی پی حکومت آئی تو لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

شہید بےنظیر آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا، طوفانی بارشوں میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی، میں نے آپ کیلئے بہت کچھ کیا، آپ میرے والد کے بعد میرے ساتھ رہے۔