چیف جسٹس صاحب!ساس کے خوف سے فیصلہ دیا تو قبول نہیں کرینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے عمران خان کے بیان کی تردید کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے رد عمل کا ظہار کرتے ہوئے کہاپہلا سربراہ جس کے بیان کی تردید اپنی جماعت کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا پہلا سربراہ جس کے بیان کی تردید اپنی جماعت کا آفیشل اکاونٹ کر رہا ہے جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا،وفاقی وزیر نے انصافی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عوام کے ذہنوں کےساتھ اور نہ کھیلو، قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو اسی لئے فراڈئیے کو کالا کنستر منہ پر چڑھانا پڑتا ہے،مجرم ہو مجرم ہی رہو گے، مریم اور نگزیب نے کہاتم نے سماج، اخلاق، سیاست، معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو گندا، ملک کو مفلوج کیا۔

وفاقی وزیر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں کیوں توڑیں؟، اقتدارکےلئے پنجاب ،پختونخوا کے عوام کی ،نمائندوں کی تضحیک کی، منتخب اسمبلیاں توڑیں،تم عدلیہ کو گالی دو،دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکیج لواب ساس کے خوف، بچوں، بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس صاحب!ساس کے خوف سے فیصلہ دیا تو قبول نہیں کرینگے،آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔