ڈی آئی خان () پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمٰن نے کہا ہے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا میں اپنی پریس کانفرنس کی حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں۔
عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو نہیں مانتے۔
فضل الرحمٰن نے مزید کہا جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں؟
حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضہ ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔
کیوں جھکیں؟ عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے کو نہیں مانتے ، فضل الرحمٰن
















