لاہور () وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نے بھی ملاقات کی، مفتی راغب نعیمی نے وزیرِاعظم کوعید کی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نے وزیرِاعظم کے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم سے گورنر بلیغ الرحمان، مفتی راغب نعیمی کی ملاقات، عید کی مبارکباد
















