اسلام آباد (بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی وسابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے بلاول بھٹو کادورہ بھارت کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے،اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہاکشمیر کے معاملے کو دفن کر کے بھارت سے تعلقات بنانا انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
اسی ایجنڈے کے تحت حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، انہوںنے کہاتعلقات برابری کی سطح و بنیادی معاملات پر تصفیے کیلئے ہونے چاہئیں،پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور بات انتہائی تشویشناک ہے۔
بلاول بھٹو کادورہ بھارت کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، فواد چودھری

















