اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی صدر نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے پاکستان کو درگزر اور اللہ کے راستے ،سنت رسول پر چلنے کی ضرورت ہے،عوام گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو لڑائی جھگڑے اور نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں ۔
ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاعید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم و تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، احساس کسی بھی معاشرے سے غربت و ناانصافی کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے، عید کے موقع پر عہد کریں تقویٰ ، پرہیزگاری اور احساس کے جذبات اپنے ساتھ پورا سال لے کر چلیں گے ا ور معاشرے کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
عوام گروہی، مذہبی و سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں ،صد ر مملکت

















