اسلام آباد(بیورورپورٹ)مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے 3ملزم ضمانت پر رہا،تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنےوالے گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈرائیور راو گل خان کو ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،کیس میں شامل دیگر 2 ملزموں ارشد خان اور غلام شبیر کی بھی ضمانت منظور کر لی ، ملزموں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت نے کیس میں لگی دفعات قبل ضمانت ہونے پر ملزموں کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے 3ملزم ضمانت پر رہا

















