لاہور(کورٹ رپورٹر)جاوید اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں کارروائی روکنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاطیبہ گل نے سابق چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کےخلاف بے بنیاد درخواستیں دائر کیں، احتساب عدالت لاہور سمیت متعدد فورمز پر غیر قانونی کارروائی جاری ہے،بے بنیاد درخواستوں کے ذریعے کردار کشی کی جا رہی ہے، عدالت طیبہ گل کی درخواستوں پرکارروائی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جاوید اقبال اور 20 دیگر نیب افسروں کےخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ نے طیبہ گل اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
جاوید اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں کارروائی روکنے کا حکم

















