پاکستان ٹوٹنے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھا،جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے 1971میںپاکستان ٹوٹنے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھا، پاکستان توڑنے کا زہریلا بیج جسٹس منیر نے بویا جو پروان چڑھا اور دسمبر 1971 میں ملک 2 ٹکڑے ہوگیا،ذوالفقار بھٹو کو ایک ووٹ سے سزائے موت دی گئی، آرٹیکل 184تین کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،شق مظلوموں کے تحفظ کےلئے رکھی گئی تھی،184/3کا بھرپور استعمال ہوا، کئی مرتبہ اچھی طرح اور کئی مرتبہ بہت بری طرح،ہر کیس میں چاہے فوجداری ہو یا دیوانی کم از کم ایک اپیل کا حق ہوتا ہے۔

آئین کی شق 184تھری کے تحت فیصلے کےخلاف آئین و قانون میں اپیل کا نہیں ، شق استعمال کرتے ہوئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہیے،میری رائے میں 184تھری کا اختیار سپریم کورٹ کا ہے،میرے دوستوں کی رائے ہے اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کرسکتا ہے، چیف جسٹس ماسٹر آف رولز ہیں شق بتا دیں، میں اصلاح کرلوں گا،تیسری رائے ہے 184تھری میں تمام ججز اور چیف جسٹس مشترکہ طور پر ہوںاگر آپ کو تاریخ نہیں دہرانی تو تاریخ سے سیکھیں، تاریخ 7سبق دے چکی اور کتنی بار سکھائے گی، آئین پاکستان جیسا تحفہ پھر نہیں ملے گا،ماضی سے سبق سیکھیں، غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت، غلط ہی رہے گاجس دن مجھ میں انا آگئی میں جج نہیں رہوں گا۔

آئین پاکستان، قومی وحدت کی علامت کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا 1973کا آئین صرف سپریم کورٹ کےلئے نہیں، سب کے حقوق ہیںاس وقت آئین کو اس طرح پیش نہیں کیا جارہا، آئین صرف سیاست دانوں چند افراد پارلیمان اور عدلیہ نہیں بلکہ عوام کےلئے ہے۔