سعودیہ یا کسی اور ملک سے پیسے لےکر کام نہیں چلے گا، مفتاح اسماعیل

کراچی (بیورورپورٹ) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے سعودی عرب یا کسی اور ملک سے پیسے لےکر اب کام نہیں چلے گا، ملک کی معاشی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے، حکومتوں میں مسابقت بڑھانے کےلئے چار صوبوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی ہر ڈویژن کا صوبہ بنائیں۔

صوبہ نہ بنانے ہوں تو اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں، لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں بٹھایا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا عمران خان، زرداری، شریفوں، فضل الرحمن،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے، راستے کا تعین کون کرے گا، اداروں کے مفاد یا ذمے داری کی بات نہیں، نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔

انہوں نے کہا ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا، مسئلے کا حل شاہد خاقان عباسی یا مفتاح اسماعیل کے پاس نہیں، ساڑھے 4 ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ آج 2 ارب ڈالر سے کم ہے، بری حالت فوج کی بھی ہوچکی ، گیم آف تھرون نہیں چل سکتا، ملک کو 3 شفاف الیکشن دیں، دنیا کا یہی فارمولا ہے۔