نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرادی،46پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ )نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرادی،46پیسے فی یونٹ مہنگی،تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔

بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا بجلی صارفین کو 3ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی،صارفین پر15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑےگا۔