رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے متجاوز

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے متجاوز،الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پورے پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 سے متجاوز کرگئی،عمر کے لحاظ سے بھی ووٹرز کی شرح جاری کی گئی، سب سے زیادہ ووٹرز 26 سال سے 35 سال کی عمر میں ہیں ،26فیصد ووٹرز کی عمریں 26 سال سے 35 سال کے درمیان میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد جبکہ خواتین وٹرز کی شرح 46 فیصد ہے۔