بدترین فاشسٹ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے،فواد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے بدترین فاشسٹ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیر و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال، لمبی سیاہ رات جو ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔

عوام کی لازوال جدوجہد رات کےخلاف روشنی کا استعارہ ہے، چند ہی ہفتوں میں سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔