چینی کی افغانستان سمگلنگ سے ملز مالکان کو115ارب کافائدہ،تحقیقات کاآغاز

لاہور (خبر نگار،کامرس رپورٹر)چینی کی افغانستان سمگلنگ سے ملز مالکان کو115ارب کافائدہ،تحقیقات کاآغاز،تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں چینی مہنگی کرنے اور افغانستان سمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیق میں معلوم کیا جائے گا چینی کن راستوں سے بارڈر کراس ہوئی، کین کمشنر نے شوگر ملز سے تفصیلات مانگ لیں ، چینی سمگلنگ میں کون کون سے ملز مالکان و ڈیلرز ملوث ہیں تحقیقات ہوں گی اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان جا چکی ۔

ذرائع نے انکشاف کیا 25 روپے کلو چینی کی قیمت بڑھنے سے ملز مالکان کو 115 ارب کا فائدہ ہوا ،رقم عوام کی جیبوں سے نکلی ،تمام شوگر ملوں سے ڈیٹا منگوا لیا گیا، بارڈر فورسز بھی چینی سمگلنگ روکنے میں ناکام رہیں،ذرائع نے مزید کہا 130 روپے کلو والی چینی افغانستان میں 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،پاکستان میں آٹا چاول چینی کی مہنگائی اور قلت کی وجہ افغانستان سمگلنگ ہے۔