الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھٹی کے روز وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہوا، ملک کی موجود ہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور اورپارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا صدر کا کردار پی ٹی آئی کے کارکن جیسا ہوچکا ، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کو واپس بھجوانا بدقسمتی ہے، صدر کو آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا فیصلہ نہ کیا جا سکا، شرکانے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ سپریم ہے جو فیصلہ کرے اسی پر عمل ہو گا، 4-3کا فیصلہ ہے 3-2کیسے تسلیم کرلیا جائے۔