اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92فیصد کا اضافہ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49فیصد ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں27اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 17کی قیمتوں میں استحکام رہا، ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 64پیسے کا اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 123روپے27پیسے ہوگئی ،رپورٹ کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 81روپے 66پیسے مہنگا ہوا، 20کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2ہزار 717روپے سے بڑھ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51روپے 83پیسے اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 2روپے 99پیسے اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 11روپے 52پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مٹن 2روپے 73پیسے اور بیف 5روپے 15پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 13روپے 15پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122روپے 58پیسے سستا ہوا۔
مہنگائی بے قابو، شرح 44.49 کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی، غریبوں کی دہائی



















