لندن (مشرق نیوز) پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے انگلش کاﺅنٹی چمپئن شپ میں شاندار آغاز کر دیا۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال کاﺅنٹی چمپئن شپ میں ہیمپ شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔محمد عباس نے نوٹنگھم شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 49رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عباس کی شاندار بولنگ کی وجہ سے نوٹنگھم کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185رنز پر آﺅٹ ہوگئی، جواب میں ہیمپ شائر نے پہلی اننگز میں 3وکٹوں پر 119رنز بنالئے۔
محمد عباس کا انگلش کاﺅنٹی چمپئن شپ میں شاندار آغاز



















