انگلش پریمئرلیگ، مسلمان کھلاڑیوں کے افطار کیلئے میچ روکدیا گیا

لندن (مشرق نیوز) انگلش پریمئر لیگ کے رواں سیزن کے پہلے میچ میں مسلمان کھلاڑیوں کے افطار کیلئے میچ روکدیا گیا۔ ایورٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان کھیلا جانا والا میچ 26 ویں منٹ میں روزہ افطار کے باعث روکدیا گیا۔ ایورٹن کے کھلاڑی آندرے اونا، عبدولے ڈوکورے، اور ادریسہ نے میچ کے درمیان لئے جانے والے وقفے میں روزہ افطار کیا۔ قبل ازیں لیگ انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شام میں ہونے والے میچز میں افطاری کے اوقات میں وقفہ کیا جائے گا تاکہ مسلمان کھلاڑی اپنا روزہ کھول سکیں۔ دوسری جانب فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کیلئے میچ نہ روکا جائے۔ فیڈریشن کی جانب سے اس سے قبل مسلمان فٹ بال کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے 5 روزوں کو ملتوی کرنے کو کہا گیا تھا تاکہ میچز کے دوران انکی کارکردگی پر خلل نہ پڑے تاہم کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو نظرانداز کردیا تھا۔