ساہیوال (بےورو رپورٹ) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صدارت کی۔ اجلاس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کے ٹراما سنٹر کے نظر ثانی شدہ منصوبے 16کروڑ43لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق، ڈاکٹر ذیشان حنیف اور امتیاز احمد خان کھچی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قیوم قدرت، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈوےلپمنٹ اکرم وٹو اور عمران خان اور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے افسران کو اجلاس میں تیاری نہ کر کے آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس اہم اجلاس میں افسران مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔ اجلاس میں اوکاڑہ شہر میں عالمی بنک کے تعاون سے اکبر موڑ تا فیصل آباد روڈ نہر ایل بی ڈی سی کے ساتھ سڑک کی تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی۔
کمشنر ساہیوال کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس

















