پٹرولیم قیمتوں میں20روپے لٹر تک کمی کاامکان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پٹرولیم قیمتوں میں20روپے لٹر تک کمی کاامکان،تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہے ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے لٹرتک کم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کے مطابق ہوسکتاہے حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔