عوام پر ایک اور وار،چکی کاآٹا170روپے کلو پرجاپہنچا

لاہور( کامرس رپورٹر)عوام پر ایک اور وار،چکی کاآٹا170روپے کلو پرجاپہنچا،تفصیلات کے مطابق آٹا چکی مالکان نے چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید 10روپے کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد قیمت 170روپے کلو تک جاپہنچی۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 5600روپے ہونے پر قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔