راولپنڈی (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے مفت آٹا بڑا چیلنج،پنجاب کے 10 کروڑ لوگ سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں،سیاسی قیادت،تمام اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے راولپنڈی میں مفت آٹا فراہمی مراکز کے معائنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.
شہباز شریف نے کہاملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، مفت آٹا کی فراہمی چیلنج ہے،بے شمار ضرورت مند لوگ ایسے ہیں جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں جو لوگ پروگرام کی فہرست میں نہیں ہیں ان کیلئے علیحدہ کاونٹر لگائے جائیں گے،خط غربت سے نیچے افراد کو بھی مفت آٹا فراہمی کیلئے کام جاری ہے.
مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کیلئے ایک وقت میں 30 کلو آٹا فراہم کیا جائے گاجن لوگوں کو 3دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو 3تھیلے ایک ساتھ دئیے جائیں گے
انتظامیہ و دیگر ادارے ملکر مفت آٹے کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،پوری محنت اور کوشش سے نظام میں ہردن بہتری آرہی ہے، 75 سال میں پہلا ماڈل ہے جس کو آزمایا گیا،جذبہ ،ہمت جواں ہے، ملکر پاکستان کی قسمت بدلنی ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















