لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے صدر مملکت نے خط آئین کی بنیاد پر لکھا،وزیراعظم نے بیہودہ طریقے سے جواب دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاسیاست ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو دیکھ کر آگے بڑھنے کا نام ہے آپ لوگ اتنے خوفزدہ ہیں الیکشن سے بھاگ گئے ، تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،صدر کا خط آئین کی بنیاد پر لکھا گیا ، صدر کے خط کا جواب بے ہودہ طریقے سے دیا گیا ۔
شہبازشریف کے خط سے حساب لگا لیں کس قدر چھوٹے آدمی ہیں، پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، لاہور میںلاکھوں لوگوں نے فسطائی حکومت کے ہتھکنڈوں کو مستر د کیا، پورا پاکستان عمران خان کیساتھ کھڑا ہے،گھروں میں گھس کر خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے۔
حکومت پاکستان کو دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائے گی،22 کروڑ آبادی والے ملک کو تماشا بنا کر رکھ دیا گیااس موقع پر اسد عمر نے کہاجب ملک ایسے ہی چلے گا تو ملک میں جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں۔
آنے والا ہفتہ تاریخ کیلئے اہم موڑ ثابت ہوگا، پاکستان کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں، عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















