پانی کا بہتر استعمال خطے میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتا ہے: عمران امین

لاہور (کامرس رپورٹر) عمران امین سربراہ روڈا نے کہا کہ پانی کا بہتر استعمال خطہ میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتا ، دریائے راوی کی بحالی ہمارا مقصد ہے۔ یہاں ریور چینلائزیشن سے آبی حیات کو نئی زندگی ملے گی فارمنگ سے غذائی ضروریات پوری ہونگی۔ورلڈ واٹر ڈے پر روڈا ہیڈکوارٹر سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق عمران امین کا کہنا تھا کہ روڈا میںہم واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ جیسا متقاضی مربوط نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ راوی شہر منصوبہ جو دنیا کالمبا ترین ریور فرنٹ ہے۔ یہا ں پانی کے معیار اور دستیابی کو بہتر بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ، جنگلات میں آلودگی کو کم اور پانی کے وسائل کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں اوّلین ہونگے۔اپنے بیان میں مزید انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ معاشرتی زندگی میں ہر انسان کوصاف پانی کی فراہمی کےلئے جتنی کاوش ہو سکتی ہے اسے ضرورکی جائے آنیوالے وقت میں روڈا اس حوالے سے ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں سے زیادہ پائیدار مستقبل کی رہنمائی کرےگا۔