ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں، پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں :واسا پھول یونین رہنما
لاہور(اپنے نمائندے سے)واسا پھول یونین کے رہنماﺅں نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر ہمیں تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں اور بطور قوم ملک کی بہتری اور سالمیت پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان کے دشمن کبھی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتے، ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہماری فوج ہمہ وقت ملک اور قوم کی حفاظت پر اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر رہی ہیں، پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں ۔پھول یونین واسا کے صدر سعید احمد خان نے کہا کہ یوم پاکستان کو منانے کے ساتھ اس کی آزادی کی بنیادی میں شامل شہداءکے خون اور ہماری خواتین کی بے حرمتی جیسی قربانی کو بھی یاد رکھتے ہوئے آزاد ریاست کی اہمیت کو سمجھنے ہو گا آج کے دن ہمیں اس بات پر تجدید عہد کرنا چاہیے ملک کی آن اور سلامتی مقدم ہے پھول یونین کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم بلو نے کہا ملک اور قوم کی بہتری کی خاطر ہم سب کو اپنے اپنے شعبہ جات میں اپنی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دینا ہو گا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ہم گھروں میں دن رات اپنے خاندان کے ساتھ پر سکون نیند لے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ پاک فوج ہے ملک دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج کی تاریخ گواہ ہے ملکی دفاع میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے اور دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ یونین چیئرمین مرزا ندیم افضل ، سرپرست اعلیٰ سلطان گجر، سینئر وائس چیئرمین شیخ حبیب، وائس چیئرمین نواز بھٹی اور ڈپٹی چیئرمین حافظ معنم رشید کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کا مطلب آزاد ریاست ہے اور زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کی اہمیت کو سمجھتی ہیں اور اس کی خوشی مناتی ہیں ملک پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس میں اسلام کے ساتھ دیگر مذاہب کو بھی مکمل آزادی حاصل ہے آزاد ملک کی بنیاد قائد ملت قائد اعظم اور دیگر رہنماﺅں کی کاوش سے پاکستان کا وجود قائم ہوا تھا آج ہمیں اس کی آزادی کی حفاظت کرنا ہو گی آپسی جھگڑوں کو ختم کرتے ہوئے ملک اور قوم کا سوچنا ہو گا تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں پاکستان کے دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں ہم پاکستانی ہیں ہماری پہچان اسی سے ہے ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جاوید کھوکھر نائب صدر عابد زیدی مرکزی رہنماءرانا اشفاق اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر قوم کے بیٹے ایک مضبوط سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ ملک و قوم کی جان و مال کی حفاظت پر شہادت حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ان کی بے مثال قربانیوں سے تاریخ رقم ہے پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

















