محسن نقوی تھوڑ ا صبر کریں ،آپ جوتے نہر میں چھوڑ کر بھاگیں گے،پی ٹی آئی
لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی نے کہاہے محسن نقوی کا بیان شہریوں کیلئے کھلی دھمکی ،تھوڑ ا صبر کریں ،آپ جوتے نہر میں چھوڑ کر بھاگیں گے،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کیلئے کھلی دھمکی ہے،شیریں مزاری نے کہا محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہوکر ہراساں کر رہی ہے،ریاستی رٹ نہیں جنگل کا قانون ہے جسے پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیاجارہاہے،فواد چودھری نے کہا محسن نقوی 2،3ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے۔



















