عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو حادثہ،3افراد زخمی

کلر کلہار (مشرق نیوز)عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو حادثہ،3افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آنے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے،حادثے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موٹر وے پر اپنا قافلہ روکا اورگاڑی سے باہر نکل کر پارٹی رہنماو¿ں کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔