خان بھٹی کے گرد گھیرا تنگ،پنجاب اسمبلی میں چھاپہ،ریکارڈ ضبط

لاہور (کرائم رپورٹر)خان بھٹی کے گرد گھیرا تنگ،پنجاب اسمبلی میں چھاپہ،ریکارڈ ضبط،تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ خان بھٹی کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا،اینٹی کرپشن نے خان بھٹی کے دور میں پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی بھرتیوں پر تحقیقات شروع کر دیں، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پنجاب اسمبلی میں چھاپہ مار کر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ذرائع کے مطابق خان بھٹی کے دور میں ہونیوالی بھرتیوں کے میرٹ کا جائزہ لیا جائیگا۔