لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے،کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پرویز الٰہی نے مزید کہا8 مارچ کو زمان پارک میں نگران وزیراعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خونی تاریخ دہرائی ،خونریزی کا حساب نگران وزیراعلیٰ کو ہر صورت دینا پڑے گا، رانا ثنا سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ 25 مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں،وزیر داخلہ جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور انجام کو پہنچیں گے۔
شہباز عدالتی حکم میں رکاوٹ بنے توگھر جائیں گے،پرویزالٰہی
















