لاہور(خبر نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا صدر شی جن پنگ کو آئندہ 5سال کیلئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا صدر شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ،صدر شی جن پنگ چین کی ترقی و عوام کی خوشحالی کی علامت،چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا اور سفر مسلسل جاری ہے ، صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ،امید ہے صدر شی جن پنگ کی 5سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ سدا بہار سٹریٹجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگی ،صدر شی جن پنگ چین کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔
شی جن پنگ پر چینی عوام ،پارلیمنٹ کا اعتماد قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے،شہبازشریف
















