منی لانڈرنگ کیس،فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور(نمائندہ خصوصی)منی لانڈرنگ کیس میںفرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع،تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ،آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں صوبے بھرسے فرح گوگی کے نام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیاگیا،قومی احتساب بیورونے جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے صوبے بھرکی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ،مراسلے میں ہدایت کی گئی 17مارچ تک رہائشی، کمرشل، خریدوفروخت کی جانیوالی پراپرٹیز کا ریکارڈ دیا جائے۔