لاہور (کورٹ رپورٹر)کار سرکار مداخلت کیس میں قریشی،فواد کی عبوری ضمانت منظور،تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی،دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی،کیس پر سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی،عدالت نے فواد چودھری کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اورشامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔
کار سرکار مداخلت کیس میں قریشی،فواد کی عبوری ضمانت منظور
















