پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ۔
مبینہ آڈیو لیک میں ججز اور وکیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔
فواد چوہدری اپنے بھائی ( فیصل چوہدری ) سے کہتے ہیں کہ اچھا ! میں نے کہا کہ سی۔ جے (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل کرائیں بندیال کے ساتھ۔
دوسرا اپنا، مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے ذریعے، اُن کو زرا مل لیں، اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟۔
میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر سزا دلوائیں تاکہ پریشر تو آئے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔ جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ٹھیک ہے۔
فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

















