زرداری پر الزام کیس، شیخ رشید پر فرد جرم کیلئے 21مارچ کی تاریخ مقرر
اسلام آباد(بیورورپورٹ)زرداری پر الزام کیس، شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور ، فرد جرم عائد نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کےخلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات کیس کی سماعت ہوئی،شیخ رشید نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا، پیش نہیں ہوسکتا، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے شیخ رشیدکی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرلی اور فرد جرم عائدکرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔

















