ڈیفالٹ کی افواہیں بے بنیاد،آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اقتصادی اشارئیے درست، ڈیفالٹ کی افواہیں بے بنیاد،آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائےگا،تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تمام اقتصادی اشارئیے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں سراسر غلط ہیں، باتیں نہ صرف جھوٹ بلکہ حقائق کے منافی بھی ہیں،سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر 4 ہفتوں میں پہلے کے مقابلے میں ایک بلین ڈالر زیادہ ہیں،غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں، آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات مکمل ہونےوالے ہیں، اگلے ہفتے تک معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔