اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے سوال کیا ہے او بھائی!کون سی جیل بھرو تحریک؟ ،مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا،تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاو گے، اپنے بیان میں انہوںنے کہا آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر،سپیکر، ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کرائی،آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین و قانون کا مذاق ہوگا۔
کون سی جیل بھرو تحریک؟ ،مزاحیہ تماشہ فلاپ ،مریم اورنگزیب

















