ڈیفالٹ رسک ،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی

کراچی (بیورورپورٹ)زرمبادلہ ذخائر گرنے پرموڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی،تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کر کے سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کر دی ،موڈیز کی جانب سے عالمی ادائیگیوں کے چیلنجز و ڈیفالٹ رسک کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کم کی گئی، موڈیز کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے ،موڈیز نے مزید کہا پاکستان کے آو¿ٹ لک میں تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ منفی پر ہی موجود ہے