اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہاہے صدر مملکت عارف علوی منصب کی عزت کاپاس کریں،عمران خان کے ترجمان نہ بنیں،اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہاعارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک جرم ہیں، عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے، پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کرائی،صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدے میں بدلنا افسوسناک ہے،وزیر داخلہ نے مزید کہا صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں۔
صدر علوی منصب کی عزت کاپاس کریں،عمران خان کے ترجمان نہ بنیں،رانا ثنائ
















