لاہور (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کے مزید 70اراکین اسمبلی کااستعفوں کی منظوری کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،فواد چودھری ، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70اراکین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سپیکر نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے موقف نہیں لیا ، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا لہٰذا عدالت استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
پی ٹی آئی کے مزید 70اراکین کااستعفوں کی منظوری کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع
















