لاہور( خبر نگار)تحریک انصاف نے کہاہے انتخابات کرانے کیلئے کسی اور ادارے سے اپیل نہیں کریں گے،آئین کا دفاع آئینی اداروں ،عدلیہ ،صدر اورعوام نے کرنا ہے ،ادھرادھر کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ،وفاق ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم کی حکومتیں ہیں اس کے باوجود انتخابات مانگ رہے ہیں،الیکشن کمیشن سیاسی فریق ہے اس کے باوجود انتخابات مانگ رہے ہیں،صدر سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں ،آئین کا دفاع کرنا ذمہ داری ہے اگر گورنر ، الیکشن کمیشن تاریخ نہیں دیتے تو صدر کو تاریخ دینے کےلئے فیصلہ کرنا ہوگا ، گورنر پنجاب کےخلاف کارروائی کےلئے صدر مملکت کو خط لکھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار اسد عمر نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب عندلیب عباسی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اسد عمر نے مزید کہا الیکشن کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی ،وکلاءسے کہا ہے جمع کرائے گئے جواب میں اگر کوئی ابہام پیدا ہو رہا ہے تو واپس لےکر ترمیم شدہ جواب جمع کرایا جائے،حنیف عباسی کیس میں عدالت واضح کہہ چکی الیکشن کمیشن عدالت نہیں ، توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے پاس ہے اگر الیکشن کمیشن عدالت ہے بھی توتوہین عدالت کا کوئی اختیار حاصل نہیں،رجیم چینج آپریشن اور سازش کے ذریعے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے۔
انتخابات کرانے کیلئے کسی اور ادارے سے اپیل نہیں کرینگے، پی ٹی آئی
















