لاہور(کورٹ رپورٹر)آشیانہ ریفرنس میںزبردستی جھوٹا بیان دلوایا گیا،شہباز کیخلاف نیب کے 2گواہ منحرف،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کےخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے 2 وعدہ معاف گواہوں نے اپنے بیان سے انحراف کرلیا، گواہ نے دوران جرح انکشاف کیا دباو¿ و جبر سے شہباز شریف کےخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کیا گیا،احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے گزشتہ سماعت کا 19 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق گواہ اسرار سعید اور عارف مجید بٹ نے بیان سے انحراف کیا ،لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کے چیف انجینئر اسرار سعید آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کےخلاف نیب کے وعدہ معاف گواہ تھے،احتساب عدالت میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جرح کے دوران اسرار سعید اپنے بیان سے منحرف ہوگئے، انہوں نے اعتراف کیا عدالت میں پہلا بیان دباﺅ اور جبر کی وجہ سے دیا ،اسرار سعید نے کہا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) نیب لاہور شہزاد سلیم، ڈائریکٹر نیب رفیع اور کیس افسر آفتاب احمد نے دباﺅ ڈال کر جھوٹی گواہی لی،ڈی جی نیب لاہور نے مجھے شہباز شریف پر الزام لگانے کا کہا وہ میرے بیان کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کےلئے استعمال کرنا چاہتے تھے،مجھے بند انکوائریاں کھول کر نئے کیسز بنانے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں،میرے انکار پر نیب نے گرفتار کر لیا اور 10 دن کا جسمانی ریمانڈ لیا، مجھے واش روم جانے کےلئے آدھے سے ایک گھنٹے کا انتظار کرایا جاتا،واش روم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ، مجھے سونے کےلئے چٹائی دی گئی جبکہ تمام رات لائٹس آن رکھی جاتیں،نیب کے وعدہ معاف گواہ نے انکشاف کیا دوسرے ریمانڈ پر چیئرمین نیب جاوید اقبال ،ڈی جی شہزاد سلیم میرے سیل میں آئے، دونوں نے کہا بہت پریشر ہے، دستخط کر دو ورنہ میری مشکلات بڑھ جائیں گی،مجھے 90 دن کے ریمانڈ و آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس کھولنے سے ڈرایا گیادباﺅ ڈال کر بیان پر دستخط کرائے گئے جو سچ نہیں تھا،مجھ سے سادے کاغذات پر دستخط بھی لیے گئے،نیب کے دوسرے وعدہ معاف گواہ عارف مجید بٹ نے بھی اپنے بیان سے انحراف کیا، عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔
آشیانہ ریفرنس ،شہباز کیخلاف نیب کے 2گواہ منحرف

















