اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے دبئی کے توشہ خانہ سے 140 ملین روپے میں تحفے فروخت کیے۔وزیراعظم ہاو¿س میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان نے خزانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے ہیں۔فروخت ہونے والے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے یہ تحائف دبئی میں فروخت کیے تھے۔ قیمتی تحائف میں ہیرے کے زیورات، کنگن، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔گفتگو جاری رکھتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک بار مجھے بھی ایک گھڑی تحفے کے طور پر ملی تھی جو میں نے خزانے میں جمع کرائی تھی، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔صحافیوں کی جانب سے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش پہلے بھی پرویز الٰہی کو کی گئی تھی اور انہوں نے یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے دعا کی تھی۔ ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائی گئیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کے باوجود پرویز الٰہی بھاگ گئے جس کی وجہ سے ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کا تھا کیونکہ پوزیشن یہ تھی کہ پنجاب میں کوئی ایسا وزیراعلیٰ ہونا چاہیے جو ڈیلیور کر سکے اور پھر سب نے متفقہ طور پر حمزہ شہباز کو نامزد کیا۔
عمران نے توشہ خانہ سے تحائف لیکربیرون ملک بیچے ‘ وزیراعظم

















