صوبے میں شفافیت اور میرٹ کا کلچر متعارف کرایا‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں شفافیت اور میرٹ کا کلچر متعارف کرایا اور پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا سال ترقی کا ڈیڑھ سال ہے۔ انہوں نے ضلعی ترقیاتی پیکج کے لیے اربوں روپے کا تاریخی پیکج دیا۔ مساوی ترقی کے وڑن کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 360 ارب روپے رکھے گئے ہیں جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا۔