اسلام آباد:(لیڈر نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، عمران نیازی آئندہ اجلاس تک سابق وزیراعظم بن جائیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہو کر جمہوریت کے خلاف غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرے گی، آئندہ وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ عدم اعتماد کی پیشکش پر حکومت خوفزدہ نظر آئی، سندھ ہاو¿س پر حملہ کردیا، حکومت موجودہ صورتحال سے بچنے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے۔بلاول نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو پچ سے بھاگ رہا ہے لیکن ہم اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔ عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔
عمران نیازی آئندہ اجلاس تک سابق وزیراعظم بن جائینگے ‘ بلاول

















